سفر آمادہ
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - کوچ کے لیے تیار، سفر کے لیے مستعد۔ سفر آمادہ نہیں منتظر بانگِ رحیل ہے کہاں قافلہ موج کو پروائے جرس ( ١٩٣٦ء، ضرب کلیم، ١٧٣ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سفر' کے ساتھ عربی اسم صفت 'آمادہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٦ء سے "ضرب کلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔